Search Results (0)

Pages & Stories

باورچی خانے کی مہارتوں کے ذریعے شمولیت کو فروغ دینا

نیشنل فوڈپرینیور کی جانب سے سماعت سے محروم افراد کی باورچیانہ صلاحیتوں کی معاونت

نیشنل فوڈز نے اپنے نمایاں اقدام نیشنل فوڈپرینیور پروگرام کے تحت تین ماہ پر مشتمل پیشہ ورانہ باورچیانہ تربیت کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے سماعت سے محروم دس خواتین اور مردوں کو مہمان نوازی کے شعبے میں پیشہ ورانہ کیریئر بنانے اور روزگار کمانے کے لیے عملی مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔

کنیکٹ ہیئر کے اشتراک سے شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد شمولیت، قابلِ رسائی سہولیات اور مساوی مواقع کو فروغ دینا ہے۔ سول سوسائٹی ہیومن اینڈ انسٹی ٹیوشنل ڈیولپمنٹ پروگرام (چپ) کی جانب سے کنیکٹ ہیئر کو فراہم کردہ تربیتی معاونت کے تحت، شرکاء مختلف کھانوں کی تیاری کے عملی طریقوں کے ساتھ خوراک کی صفائی، حفاظت، ایچ اے سی سی پی کے اصولوں اور پیشہ ورانہ باورچی خانے کے امور کی تربیت حاصل کریں گے۔

یہ پروگرام خوراک اور مہمان نوازی کے شعبے کو مزید جامع اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے نیشنل فوڈز کی توجہ کا عکاس ہے۔ اس کا مقصد معذوری کے حامل افراد کے لیے پیشہ ورانہ ترقی اور زیادہ معاشی خودمختاری حاصل کرنے کی خاطر مساوی مواقع اور راستے پیدا کرنا ہے۔

یہاں کلک کریں