مایو نیز
نیشنل مایو دو مزیدار ذائقوں میں دستیاب ہیں، کلاسک اور گارلک۔ نیشنل مایو میں انڈوں کی غذائیت شامل ہے جو اسے گاڑھا، کریم بھرا اور مزیدار کرتی ہے۔ اس سے اومیگا 3اور6اور وٹامن اے کے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ نیشنل مایو آپ کے اسنیکس کو اور بھی لذیذ بناتی ہے۔ اسے سینڈوچز، برگرز اور رولز کے ساتھ لگا کے کھایا جا سکتا ہے اور اس میں فرینچ فرائز اور نگیٹس بھی ڈبو کر کھائے جا سکتے ہیں۔ ہم نے ایک اور مصنوعات بھی متعارف کروائی ہے، نیشنل کلاسک ڈریسنگ، جسے سلادمیں شامل کرکے اسے ایک مزیدار ذائقہ دیا جا سکتا ہے۔
ہماری مصنوعات
-
کلاسک مایو
کلاسک مایو
۴۰ گرام,۲۰۰ گرام,۴۵۰ گرام,۹۰۰ گرامنیشنل کلاسک مایو اعلیٰ معیار کے قدرتی اجزاء اور جدید ترین طریقہ کار سے تیار کی جاتی ہے، جو اسے گاڑھا، کریمی اور ذائقے سے بھرپور بناتی ہے۔ اصلی انڈوں سے بنی نیشنل کلاسک مایو نہ صرف مایونیز کا اصل ذائقہ فراہم کرتی ہے بلکہ اس میں اومیگا ۳ اور ۶ کے ساتھ وٹامن اے جیسے ضروری غذائی اجزاء بھی شامل ہیں۔ ہماری مایو کو برگرز، سینڈوچز اور ریپس پر اسپریڈ کے طور پر اور فرائز کے ساتھ ڈِپ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیشنل کی مصنوعات سخت ترین حفظانِ صحت کے اصولوں کے تحت پیک کی جاتی ہیں تاکہ ہر قدم پر معیار یقینی بنایا جا سکے۔
-
گارلک مایو
گارلک مایو
۴۰۰ گرام,۸۰۰ گرامنیشنل گارلک مایو لہسن اور مایونیز کا مزیدار امتزاج ہے جو آپ کے اسنیکس اور کھانوں کے ذائقے کو بہترین انداز میں مکمل کرتا ہے۔ یہ اعلیٰ معیار کے قدرتی اجزاء سے تیار کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ گاڑھی، کریمی اور ذائقے سے بھرپور ہے۔ اصلی انڈوں سے بنی نیشنل گارلک مایو نہ صرف بہترین ذائقہ فراہم کرتی ہے بلکہ اس میں اومیگا ۳ اور ۶ اور وٹامن اے جیسے ضروری غذائی اجزاء بھی شامل ہیں۔ نیشنل کی مصنوعات سخت ترین حفظانِ صحت کے اصولوں کے تحت پیک کی جاتی ہیں تاکہ ہر مرحلے پر بہترین معیار یقینی بنایا جا سکے۔