گاہک اور گاہکوں کی خدمت ہمیشہ سے ہی نیشنل فوڈز کے ہر کام کا مرکز رہے ہیں۔ اسی لئے ہم نے آپ کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ آسانیاں پیدا کی ہیں۔ چاہے آپ ایک گھریلو باورچی ہوں جو اپنے پیاروں کے لئے کھانا تیار کرتے ہیں یا ایک پیشہ ور ہوں جو اپنے سامعین کے لئے کچھ خاص بنانے کے خواہش مند ہیں، آپ اب ہمارے ماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں، اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور اپنے کھانے پکانے کے تجربات کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
ہم نے اپنے صارفین کے لئے مصنوعات منگوانے کا طریقہ بھی آسان بنا دیا ہے۔ اب صارفین صرف فون اٹھا کر ہمارے ہاٹ لائن نمبر پر کال کر سکتے ہیں اور ہماری کوئی بھی مصنوعات اپنے گھر کے دروازے پر منگوا سکتے ہیں۔ اس دوران وہ اپنے کھانوں کے نسخوں پر ہمارے ماہرین سے بات بھی کر سکتے ہیں اور اسی کے مطابق مصنوعات آرڈر کر سکتے ہیں۔
یہی نہیں، ہمارے صارفین براہِ راست ہماری مصنوعات کے بارے میں اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں ہمیشہ اپنے صارفین کی ضروریات کا علم رہتا ہے اور ہم اپنی مصنوعات کو ان کی پسند کے مطابق بہتر بنا سکتے ہیں۔
صارفین کسی بھی وقت فون اٹھا کر ہماری مصنوعات یا اپنے آرڈرز سے متعلق کسی شکایت کا اندراج بھی اسی ہاٹ لائن کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
ہم اپنی مصنوعات کے ذریعے پہلے ہی آپ کے باورچی خانوں کا حصہ تھے۔ ہماری ہاٹ لائن ١١١-١١١-این ایف ایل کے ساتھ اب ہم پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔